پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی

پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسے چیلنجز کا آج پاکستان سمیت ساری دنیا کو سامنا ہے جبکہ کورونا وائرس کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک سے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے متاثرہ ملکوں سے رابطہ کر کے کورونا وائرس سے بچاوَ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان نے دنیا بھر میں مہلک وبا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ایران سے مشکلات سے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی آگاہ کیا اور کورونا سے بچاو ے متعلق سارک سمیت مختلف وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔