سندھ حکومت کا قیدیوں کو رعایت دینے کافیصلہ

سندھ حکومت کا قیدیوں کو رعایت دینے کافیصلہ

کراچی:  سندھ حکومت نے معمولی کیس میں ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا اور آئی جی جیل کو ہدایت کی ہے کہ ہرقیدی کی صحت کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو قیدی سزا پوری کر چکے ہیں اورجرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ قیدی کی عمر، جرم اورجیل میں آنےکی تاریخ بھی بتائی جائے۔قانون کے حساب سے دیکھا جائے گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہترین صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت دےدی۔ متعلقہ حکام کو کہا گیا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں۔ قیدیوں کوایک دوسرے سے کچھ فاصلے پررکھیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو رعایت دی جائے اور جو قیدی سزا پوری کر چکے ہیں ان کاجرمانہ حکومت ادا کرے گی۔