پنجاب کا وہ گاﺅں جو ایک ہی گھر کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سیل کردیا گیا

پنجاب کا وہ گاﺅں جو ایک ہی گھر کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سیل کردیا گیا

گجرات:  ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گائوں کو سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپین سے آئے شہری میں کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں سمبلی میں ایک ہی خاندان کےچھ افرادمیں کورونا کی تصدیق ہونے پر گائوں کو سیل کردیاگیا، پولیس اور پاک آرمی نے گاﺅں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔نواحی گائوں میں پندرہ روز قبل اسپین سے واپس آنےوالے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص گائوں بھرمیں میل ملاپ کرتارہا، متاثرہ شخص کے خاندان کےمزید پانچ افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خاندان کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد پورے گاﺅں کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہےاسسٹنٹ کمشنر نے گاو¿ں سیل کرنے اور کوروناکے6مریضوں کی تصدیق کردی ہے اور کہا پورے خاندان کوگجرات قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ہے ، سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323،بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام ا?باد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے اور وائرس سےانتقال کرجانےوالوں کی تعداد8ہوگئی ہے جبکہ کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔