بنگلا دیشی حکومت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو رہا کردیا

بنگلا دیشی حکومت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو رہا کردیا

ڈھاکا : بنگلا دیشی حکومت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو مسلسل گرتی ہوئی صحت کے مدنظرجیل سے رہا کردیا اوران کا علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا کو انسانی بنیادوں پر چھ ماہ کے لیے رہا کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مسلسل گرتی ہوئی صحت کا علاج کرا سکیں۔