ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی ڈرائیور کو قتل کرنے والی 2 امریکی بچیوں پر فرد جرم عائد

ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی ڈرائیور کو قتل کرنے والی 2 امریکی بچیوں پر فرد جرم عائد
کیپشن: ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی ڈرائیور کو قتل کرنے والی 2 امریکی بچیوں پر فرد جرم عائد
سورس: file

واشنگٹن : امریکا میں دو بچیوں پر ایک پاکستانی ڈرائیور کو قتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے،13 اور 15 سالہ دو لڑکیوں نے فوڈ دیلیوری کیلئے گاڑی چلانے والے 66سالہ پاکستانی ڈرائیور محمد انور کی گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی تاہم مزاحمت پر اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

واشنگٹن ڈی سی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات کی کوشش نیشنل پارک کے باہر دوپہر کے اوقات میں کی گئی تھی۔محمد انور تین بچوں کا باپ تھاجس میں سے دو امریکا میں اور ایک پاکستان میں رہائش پذیر ہے۔

دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں واقعے کے بعد فرار ہوگئی تھیں لیکن انہیں نیشنل گارڈز کی مدد سے جلد ہی پکڑ لیا گیا تھا۔ 

پولیس کاکہنا ہے کہ جنوبی کیپیٹول اسٹریٹ کے قریب این اینڈ وان ایس ای میں محمد انور کی گاڑی شام ساڑھے 4 بجے چھیننے کی کوشش کی گئی تھی۔