شبہاز شریف کو جیل میں کورونا ویکسین لگادی گئی 

شبہاز شریف کو جیل میں کورونا ویکسین لگادی گئی 
کیپشن: شبہاز شریف کو جیل میں کورونا ویکسین لگادی گئی 
سورس: file

لاہور:مسلم لیگ ن  کے صدر اور  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔انہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کوٹ لکھپت جیل میں لگائی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو  بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے ویکسین لگائی گئی۔ شہباز شریف کی عمر 69 سال ہے۔

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بھی جیل میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کو جناح اسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میں ویکسین لگائی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے احتساب عدالت لاہور  میں کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔