ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر مزید سستا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسہ جاری ہے اور آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک ڈالر مزید 42 پیسے کمی کیساتھ 154.59 روپے کا ہو گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک ڈالر مزید 42 پیسے کمی کیساتھ 154.59 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہوکر 155.20 روپے ہو گئی ہے۔ 
واضح رہے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر اور ورلڈ بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظور کے بعد روپے کی قدر مزید مستحکم ہو رہی ہے۔