اداکار مانی کا رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کو مشورہ

اداکار مانی کا رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کو مشورہ
کیپشن: اداکار مانی کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مشورہ
سورس: file photo

لاہور،پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اداکار مانی نے قیمتی مگرمفت مشورہ دے ڈالا ۔ اداکار مانی نے فردوس عاشق اعوان کو میک اپ آرٹسٹ تبدیل کرنے کا کہہ دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکار ہ حرا اور ان کے شوہر مانی ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے ۔ دوران شو میزبان نےحرا اور مانی کو فردوس عاشق اعوان کی تصویر دکھائی اور انہیں مشورہ دینے کا کہا۔ 

پہلے  تو حرا نے فردوس عاشق اعوان کا نام غلط لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فردوس جمال ہیں، بعدازاں مانی کی جانب سے درستگی کرنے پر حرا اور مانی نے فردوس عاشق اعوان کو دنانیر کا اسٹائل کاپی کرتے ہوئےمشورہ دیا کہ یہ ہماری فردوس عاشق اعوان ہیں ان کو چاہیے کہ یہ گیمز کھیلیں اور سیاست نہ کریں۔

مانی نے دوران شو فردوس عاشق اعوان کو میک اپ آرٹسٹ تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا اور ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی کو چاہیے کہ وہ مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ کروائیں کیوں کہ مریم نواز کا میک اپ آرٹسٹ اچھا ہے۔

دوسری جانب حرا کا کہنا تھا کہ ہر عورت گھر میں مریم نواز سے جل رہی ہے کیوں کہ اس کا شوہر مریم نواز کو دیکھ رہا ہے۔