سونا سستا ہو گیا

سونا سستا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 472 روپے کمی ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے کم ہوکر 91,135 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1724 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسہ بھی جاری ہے اور آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک ڈالر مزید 42 پیسے کمی کیساتھ 154.59 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہوکر 155.20 روپے ہو گئی ہے۔ 
واضح رہے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر اور ورلڈ بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظور کے بعد روپے کی قدر مزید مستحکم ہو رہی ہے۔