پی ٹی سی ایل کا یکم اپریل سے کال چارجز میں اضافے کا اعلان

پی ٹی سی ایل کا یکم اپریل سے کال چارجز میں اضافے کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے یکم اپریل سے کال چارجز بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں صارفین کو ایس ایم ایس اور ای میلز کے ذریعے آگاہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اپریل سے لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20 پیسے کا اضافہ ہو جائے گا اور فی منٹ کال کے چارجز 1.50 روپے ہوں گے۔ 
پی ٹی سی ایل کے مطابق کہ لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز میں 15 پیسے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 2.65 روپے ہوں گے جبکہ اس اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔