مریم نواز کا کیپٹن (ر) صفدر کو داماد ایسوسی ایشن کو رجسٹر کرانے کا مشورہ

مریم نواز کا کیپٹن (ر) صفدر کو داماد ایسوسی ایشن کو رجسٹر کرانے کا مشورہ
کیپشن: مریم نواز کا کیپٹن (ر) صفدر کو داماد ایسوسی ایشن کو رجسٹر کرانے کا مشورہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے داماد ایسوسی ایشن سے متعلق بیان پر زوردار قہقہ لگاتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن میں رجسٹر کرانے کا بھی مشورہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج مریم نواز سے صحافیوں نے ان کے شوہر کی جانب سے داماد ایسویسی ایشن سے متعلق سوال پوچھا تو وہ زور دار قہقہ لگائے بغیر نہیں رہ سکیں اور کہا کہ جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہے آپ ان سے پوچھیں۔ 

انہوں نے داماد ایسوسی ایشن کو الیکشن کمیشن میں رجسٹر کرانے کا بھی مشورہ دیا۔ ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا کہ ’اس ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ میں عمر کو مدنظر رکھا گیا ہے‘۔

1d20291773b6e5b339d1ee66b630b015

خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی بیان نہ دینے کا کہتے ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ ’میں بلاول کا اتنا ہی احترام کرتا ہوں جتنا بھائی کا کرتا ہوں اور ان کے والد کا بھی احترام کرتا ہوں، اس لیے کہ وہ ہمارے تاحیات دامادوں کی یونین کے چیئرمین بھی ہیں اور میں جنرل سیکرٹری ہوں‘۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی آمریتوں کے خلاف جدوجہد کی جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی ایک زیرک سیاستدان ہیں ، عمران خاں پوسٹر پر لگی ایک تصویر ہے کیونکہ پس پردہ اقتدار پر کوئی اور ہے۔

 انہوں نے مزید کہا تھا کہ 2018 میں ہماری انتخابی گھٹری چوری ہو گئی تھی لیکن اگلے الیکشن میں ہر جماعت اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں حصہ لے گی تاہم انتخابات کیلئے آزاد ماحول فراہم کیا جانا چاہئے اور موجودہ صورتحال میں ہم ہر قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔