ایم کیو ایم نے حکومت کو گرین سگنل دیدیا ۔۔۔؟اپوزیشن حلقوں میں ہلچل 

MQM, Khalid Maqbool Siddiqui

 کراچی: وفاق میں تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا ا بھی کوئی اتحاد اور معاہدہ نہیں ہوا ہے، ایم کیو ایم اپنی جگہ پرکھڑی ہے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہم حالات سے فائدہ اٹھانے والے نہیں، ہمارے جو مطالبات تھے اس کے حل میں پی ٹی آئی سے تجربہ اچھا رہا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چہروں کی تبدیلی سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، اب نیتوں کی تبدیلی سے ہی حالات بہتر ہوں گے۔

اس سے قبل بھی ایم کیو ایم رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد ہوا نا ہی کوئی معاہدہ ہو اہے ، ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتیوں کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے، ایوانوں عدالتوں اور سڑکوں پر احتجاج بلند کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔