ایران: تیسری زیر زمین میزائل فیکٹری تیار کر لی ہے, جنرل امیر علی حاجی زادے

ایران: تیسری زیر زمین میزائل فیکٹری تیار کر لی ہے, جنرل امیر علی حاجی زادے

تہران : ایران کے فضائی اور خلائی پروگرام کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ ایران نے تیسری زیر زمین میزائل فیکٹری تیار کر لی ہے اور اس فیکٹری کو حالیہ چند برسوں میں مکمل کیا گیا ہے۔

 ایران کے فضائی اور خلائی پروگرام کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی تیسری زیر زمین تیار کرلی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا، بلاشک اس اقدام کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدکی آجائے ۔

ہم اپنی بیلسٹک طاقت حاصل کرکے رہیں گے۔ یہ عام سی بات ہے کہ ہمارے دشمن امریکہ اور اسرائیل ناراض ہوتے ہیں جب ہم انھیں اپنے زیر زمین میزائل اڈوں کا ذکر کرتے ہیں، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کمزوری کی حالت میں رہیں۔