دبئی میں جلد 75 فیصد ڈسکاؤنٹ کی 6 ہفتے کی طویل سیل کا افتتاح ہوگا

دبئی میں جلد 75 فیصد ڈسکاؤنٹ کی 6 ہفتے کی طویل سیل کا افتتاح ہوگا

دبئی: دبئی میں دبئی سمر سرپرائز (ڈی ایس ایس ) نامی سیل کا جلد ہی افتتاح ہونے جا رہا ہے ۔ یہ سیل رواں سال یکم جولائی سے12 اگست تک جاری رہے گی ۔ 

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق 43 دنوں تک جاری رہنے والی اس سیل کا سلوگن ”سیل کے چھے ہفتوں سے لطف اندوز ہوں “ ہے۔ اس سیل کا انعقاد دبئی کے مختلف مالز پر ہوگا ۔جس میں روزمرہ استعما ل کی قیمتی اشیاء 75 فیصد ڈسکاؤنٹ پردستیاب ہوں گی۔

یہ سیل نہ صرف دبئی کے شہریوں بلکہ دنیا بھر کے افراد کے لئے باعث کشش ہوگی۔