فیس بک لائیو ویڈیو کو دوستوں تک محدود کیا جاسکتاہے

فیس بک لائیو ویڈیو کو دوستوں تک محدود کیا جاسکتاہے

نیویارک: فیس بک نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے صارفین صرف ایک دوست کے ساتھ بھی لائیو سٹریم سکرین کو شیئر کر سکتےہیں۔

اس سے پہلےیہ فیچر صرف مشہور شخصیات کے لیے دستیاب تھا، اسے اب اسے تمام آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔فیس بک نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ اینڈروئیڈ صارفین کےلیے اسے کب متعارف کرایا جائےگا۔

اس فیچر سے صارفین دوستوں کو پرائیویٹ چیٹ کے لیے انوائٹ کر سکتے ہیں اور جب چاہیں فوراً پبلک براڈ کاسٹ شروع کر سکتے ہیں۔ یعنی صارفین اپنے بہترین لمحات کو اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ خصوصی طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرتےہوئے صارفین براڈ کاسٹ کے دوران لائیو ویورز کو بطور گیسٹ پرائیویٹ براڈ کاسٹ میں انوائٹ کر سکتے ہیں۔