گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں نظر آئیگی

گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں نظر آئیگی

برمنگھم: گرین شرٹس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ میں آج بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں نظر آئیگی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ وارم اپ میچز کا سلسلہ لندن میں شروع ہو چکا ہے ۔

پاکستانی ٹیم وارم اپ میچز میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف میچز میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ چیمپئنز ٹرافی یکم سے 18 جون تک کھیلی جائے گی جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، میزبان انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، عالمی چیمپئن آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹرافی سے قبل مجموعی طور پر چھ وارم اپ میچز مرحلے کا دوسرا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 28 مئی کو بھارت کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا، 29 مئی کو پاکستانی ٹیم کینگروز کے مدمقابل ہو گی، 30 مئی کو آخری دو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔