بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی سالگرہ پر معروف فلمی ستاروں کی آمد

بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی سالگرہ پر معروف فلمی ستاروں کی آمد

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری میں کرن جوہر کو کون نہیں جانتا اپنی الگ پہنچان بنانے والے کرن جوہر نے کم عرصے میں جو شہرت حاصل کی وہ شاید ہی کسی کو نصیب ہوئی ہو۔

کرن جوہر کی مشہور فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے  اور کچھ کچھ ہوتا ہے ، کبھی خوشی کبھی غم میں ڈائریکشن انجام دی ۔ کرن جو ہر  کو دوستیاں نبھانے میں بھی ماہر سمجھا جاتاہے ۔ 

یہ ہی وجہ ہے کہ اس کی سالگرہ پر ایک دو یا تین نہپیں بلکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے تمام سر فہرست اداکار اور ادکارائیں آئیں۔ جن میں عامر خان ، دیپکا، سنجو بابا، ورن دھون ، اور کترینا کیف کے علاوہ متعدد فلمی ستارے شامل ہوئے ۔