بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

 بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

راول پنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

جمعہ کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابوظہبی جانے والے عرفان مسیح کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس دوران بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی اہیروئن برآمد کرلی گئی۔این اے ایف حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت ایک کڑور کے قریب ہے۔ گرفتار شخص سے مزید تفتیش کے لئے اسے اے این ایف سینٹر راول پنڈی منتقل کردیا گیا ہے ۔

جہاں اس سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قومی ایئرلائن کی پرواز سے بھی 20 کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی جبکہ اس سے قبل لندن میں بھی قومی ایئرلائن کے عملے کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام کے بعد روک لیا گیا تھا.