پاکستان میں گدھوں کی تعداد 52لاکھ ہوگئی

 پاکستان میں گدھوں کی تعداد 52لاکھ ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد 51لاکھ سے بڑھ کر52لاکھ تک جا پہنچی ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال گدھوں کی آبادی ایک لاکھ بڑھ گئی ہے۔

اقتصادی سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نسل کشی کی تمام کوششوں کے باجود گدھوں کی تعداد بڑھی ہے۔ایک سال کے دوران اونٹوں کی تعداد میں بھی ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔اقتصادی سروے میں بتایاگیا ہے کہ ایک سال کے دوران گھوڑے اور خچر کی آبادی کم ہوئی ہے۔