پانی کا مناسب مقدار میں استعمال جگر کی امراض سے محفوظ رکھتا ہے،طبی ماہرین

پانی کا مناسب مقدار میں استعمال جگر کی امراض سے محفوظ رکھتا ہے،طبی ماہرین

کیلی فورنیا :امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پانی کا مناسب مقدار میں استعمال جگر کی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ کیلی فورنیا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی کمی براہ راست جگر کی فلٹر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

جب انسان پانی کا کم استعمال کرتا ہے تو جگر ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے اور ان اجزاء کو کھونے لگتا ہے جو جسم کے باقی حصوں کی نگہداشت کا کام کرتے ہیں جس سے جگر کے مہلک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور لوگوں کو اکثر ان باتوں کا علم کافی دیر سے ہوتا ہے تاہم ضروری ہے جگر کی امراض سے بچنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کرنا بے حد فائدہ مند ہے۔