ماں کا دودھ کینسر کے خلیات کو غیر موثر بنا دیتا ہے، سائنسدان

ماں کا دودھ کینسر کے خلیات کو غیر موثر بنا دیتا ہے، سائنسدان

سٹاک ہوم: سویڈن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماں کے دودھ میں موجود 'ہیملٹ' نامی مادہ کینسر کے خلیات کو غیر موثر بنا دیتا ہے۔ سٹاک ہوم یونیورسٹی کی قوت مدافعت کی ماہر پروفیسر کیتھرینہ سوانبرگ نے کہا ہے کہ یہ دریافت انہوں نے اینٹی بائیوٹک پر تحقیق کے دوران کی جس سے دریافت ہوا کہ ماں کے دودھ میں موجود ہیملٹ مادہ کینسر زدہ بچے کے جسم میں داخل ہونے کے بعد ٹیومر کے خاتمے میں اثرات دکھاتا ہے۔

سوانبرگ نے کہا کہ ہیملٹ کے اثرات نہایت سحر انگیز ہیں اور ماں کے دودھ میں شامل' الفالیکٹل بومین' نامی پروٹین حلق میں پہنچنے پر کینسرکے خلاف جدوجہد کرنے والے ایجنٹ کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔