یمنی فوج نے تعز میں صدارتی محل کا گھیراو کرلیا

یمنی فوج نے تعز میں صدارتی محل کا گھیراو کرلیا

صنعا:یمن کی سرکاری فوج نے باغیوں کے زیرتسلط تعز شہر میں قائم صدارتی محل کا گھیراو¿ کرنے کے بعد پیش قدمی شروع کر دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے عہدیدار نے یہ بات تعز میں پیش قدمی کے دوران اگلے مورچوں کے دورے کے دوران بتائی۔

تعز میں یمنی فوج کے آپریشنل کمانڈر میجر جنرل خالد فاضل نے بتایا کہ سرکاری فوج تعز شہر میں واقع صدارتی محل سے محض چند میٹر کی دوری پر ہے۔انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے تعز میں واقع ایوان صدر کے اطراف میں میڈیکل کالج اور کئی دوسری سرکاری عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔جنرل فاضل نے باغیوں کے خلاف برسرپیکار فوجیوں اور مزاحمتی ملیشیا سے اپیل کی وہ حوصلے بلند رکھیں، ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیش قدمی کریں اور ملک کے ایک ایک چپے سے باغی عناصر کا صفایا کردیں۔