چنکی پانڈے کی بیٹی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

چنکی پانڈے کی بیٹی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

ممبئی: اگرچہ معروف اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھارتی فلم انڈسٹری میں داخل ہونے کیلئے ابھی تک انتظار کر رہی ہیں تو دوسری جانب ایک نام ایسا بھی ہے جو شاید ان سے پہلے بالی ووڈ میں انٹری دیدے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار چنکی پانڈے کی صاحبزادی انانیا پانڈے بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔ خبریں ہیں کہ سپر سٹار سلمان خان نے انانیا کو فلموں میں بریک دینے کی حامی بھر لی ہے۔

انانیا پانڈے کی ابھی عمر صرف 18 سال ہے اور انہوں نے حال ہی میں اپنی گریجویشن مکمل کی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ انانیا اپنے دوستوں کے ہمراہ تفریح کیلئے ان دنوں گوا میں موجود ہیں۔ واپسی کے فوری بعد وہ مشہور فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کی زیر نگرانی ٹریننگ شروع کر دیں گی۔

یہ بھی اطلاعات ہیں انانیا کے کزن آہان پانڈے بھی بالی ووڈ میں انٹری کیلئے پر تول رہے ہیں۔ دونوں نے اپنے فلم پلانز کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا ہے. انانیا پانڈے نے حال ہی میں ڈانس کلاسز میں بھی داخلہ لیا تھا۔

چنکی پانڈے نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انانیا بالی ووڈ اداکارہ بننا چاہتی ہیں۔ اس بارے میں کچھ عرصہ قبل میری انانیا سے بات ہوئی تھی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں