کسانوں پر تشدد، آصف زرداری کی پارٹی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں احتجاج کی ہدایت

کسانوں پر تشدد، آصف زرداری کی پارٹی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں احتجاج کی ہدایت

اسلام آباد: کسانوں پر اسلام آباد میں ہونیوالے تشدد کی سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے مذمت کرتے ہوئے کہا کسانوں کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے کیونکہ وہ حکومت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں رعایت نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا  اگر کسانوں کو سبسڈی دی جائے تو ملک خوراک میں خود کفیل ہو گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کسانوں پر ہونیوالے تشدد کے خلاف پارٹی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

واضح رہے اسلام آباد میں انتظامیہ اور کسان اس وقت آمنے سامنے آئے جب کسانوں کی ریلی نے پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش تو پولیس نے نہتے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی اور واٹر کینن کا بھی بھر پور استعمال کیا۔

اس دوران دونوں طرف سے کافی دیر آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا اور پولیس نے متعدد کسانوں کو حراست میں لے لیا۔ اس اشتعال انگیزی سے پہلے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کسانوں سے جوشیلا خطاب کیا۔

خورشید شاہ نے کسانوں سے کہا اپنا حق نہ ملے تو چھین لو کیونکہ غریبوں کی محنت کا پھل ایوان میں بیٹھے لوگ کھاتے ہیں۔ کبهی کسی غریب کی جهونپڑی میں جهانک کر دیکهو تو پتہ چلے ہر مزدور کے گهر آج آگ جل رہی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا مزدور کا ووٹ لے کر حکمران اے سی میں بیٹھ جاتے ہی کبهی دیکھا ہے کہ غریب کا بچہ سکول جاتا ہے۔ کہاں ہیں جو کہتے تهے دانش سکول بنائینگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں