تحریک انصاف کے کارکنوں کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، بند فیڈر خود ہی کھول دیئے

تحریک انصاف کے کارکنوں کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، بند فیڈر خود ہی کھول دیئے

پشاور: پشاور میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ پی ٹی آئی ایم پی اے فضل الہی کی قیادت میں کارکنان نے ہزار خوانی گریڈ سٹیشن پر حملہ کر دیا۔ اس موقع پر گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے ایم پی اے فضل الہی نے بند فیڈر خود ہی چالو کر دیئے اور کہا کہ پیسکو حکام سے بار ہا مذاکرات کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی ۔

مذاکرات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 8 گھنٹے مقرر کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی ہمیں مسلسل 20 گھنٹے کی ناختم ہونے والی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔

دوسری جانب پیسکو حکام نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی جس میں کہ ہزار خوانی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی چوری کی وجہ سے 70 فیصد سے زائد فیڈر خسارے میں ہیں۔

رمضان شریف میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو گی جبکہ سحر، ا فطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ پیسکو حکام نے عوام سے بجلی کے استعمال میں اعتدال برتنے کی بھی اپیل کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں