اکشے کمار نے فلم ”پدمان“ کی شوٹنگ37دنوں میں مکمل کر لی

اکشے کمار نے فلم ”پدمان“ کی شوٹنگ37دنوں میں مکمل کر لی

ممبئی:بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلم ”پدمان“ کی شوٹنگ37دنوں میں مکمل کر لی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فلم ”پدمان“ کی شوٹنگ خراب مالی حالات کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔

اکشے کمار نے تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ طے شدہ شیڈول کے مطابق 37دن کے اندر مکمل کو لی ہے ۔فلم کے ہدایتکار آر بلکی جبکہ پروڈیوسر ٹونکل کھنہ ہیں ۔فلم میں سونم کپور اور رادھیکا آپٹی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔فلم جنوری2018میں ریلیز ہو گی ۔