امپائرز صرف جھگڑا کرنے والے کرکٹرز کو ہی باہر بھیج پائیں گے ،آئی سی سی

امپائرز صرف جھگڑا کرنے والے کرکٹرز کو ہی باہر بھیج پائیں گے ،آئی سی سی

لندن:آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے واضح کردیا ہے کہ فیلڈ امپائرز صرف جھگڑا کرنے والے کرکٹرز کو ہی باہر بھیج پائیں گے۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت واضح کردیا ہے کہ فیلڈ امپائرز صرف جھگڑا کرنے والے کرکٹر کو ہی باہر بھیج پائیں گے۔

بیٹ کے سائز کی حد مقرر کرنے کے فیصلے کو قبول کرنے کے ساتھ یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ ایک بار کریز کے پار بیٹ رکھنے یا جسم کا کوئی بھی حصہ پہنچنے کے بعد رن مکمل ہوجائے گا جبکہ دیگر واقعات پر موجودہ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ہی سزا دی جائے گی.