پیمرا نے ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی قائم کر دی

پیمرا نے ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلوں پر رمضان نشریات کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ٹی وی چینلز کی رمضان نشریات کی مانیٹرنگ کرے گی اور اس امر کا جائزہ لے گی کہ ٹی وی چینلز رمضان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کر رہے ہیں یا نہیں۔کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کاروائی کی جائیگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے پیمرا کو اگلی تاریخِ سماعت سے قبل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔