جنوبی افغانستان میں طالبان کا حملہ، 20فوجی ہلاک

جنوبی افغانستان میں طالبان کا حملہ، 20فوجی ہلاک

کابل:  جنوبی افغانستان میں طالبان نے حملہ کرکے بیس فوجیوں کو ہلاک کردیا، خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی دفتر سے ٹکرا دی، جس سے انٹیلی جنس دفتر تباہ ہوگیا۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی افغانستان میں طالبان نے حملہ کرکے بیس فوجیوں کو ہلاک کردیا، خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی دفتر سے ٹکرائی، جس سے ضلع واشیر میں افغان انٹیلی جنس کا دفتر تباہ ہوگیا.

دوسری جانب راکٹ حملے میں طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ضلع واشیر افغان صوبے ہلمند میں واقع ہے، جہاں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر سے ٹکرا دی۔

اس سے پہلے قندھار میں طالبان کے حملے میں تیرہ افغان فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔

نیوویب ڈیسک< News Source