سعودی عرب شامی پناہ گزینوں کے لئے افطار کی سہولیات فراہم کرے گا

سعودی عرب شامی پناہ گزینوں کے لئے افطار کی سہولیات فراہم کرے گا

جدہ:  سعودی عرب شامی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کے لئے 3 لاکھ افطار کی سہولیات فراہم کرے گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی رمضان مہم”خدا آپ کو اس کا اجر دے گا “ کے ذریعے شامی بھائیوں کی امداد کے لئے ترکی میں شامی روزہ دار پناہ گزینوں اور شام میں بے گھر افراد کے لئے 3 لاکھ  افطار میل ( کھانے)فراہم کرے گا اور اس سلسلے میں ترکی میں سعودی قومی مہم کے دفتر اور مرکز مارکیٹ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

ترکی میں سعودی قومی مہم دفتر کے سربراہ خالد السلاما نے کہا ہے کہ افطار کھانوں میں اعلی معیار اور خصوصیات کی حامل کھانے پینے کی اشیاءکا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افطار کھانے شام میں کیمپوں اور ترکی شامی پناہ گزینوں اور شمالی شام میں ادلیب اور حلب میں بے گھر افراد کو فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے سعودی حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامیوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقیبی بنایا جائے اور انہیں بہترین زندگی گزارنے اوردرپیش مشکلات پر قابو پانے کے لئے کام کیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں