شمالی کوریا کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

تاﺅرمینا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے مسئلہ کو جلد حل کر لیا جائے گا۔

جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق جی سیون ممالک کے سر براہی اجلاس کے آغاز سے قبل جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے ملاقات کی۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انہوں نے سسلی کے قصبہ تاﺅرمینا میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ایک بڑا اور دنیا بھر کے لئے مسئلہ ہے.

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا مسئلہ دنیا کے نمایاں ترین صنعتی ملک جی سیون کے6 دیگر سربراہان کے ساتھ ہونے والے مشترکہ اجلاس میں اٹھاﺅں گا ۔ انہوں نے شینزو ایبے کے ساتھ بند کمرے میں ہونے والی ملاقات سے قبل کہا کہ شمالی کوریا کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اس سال یکے بعد دیگرے کئی میزائل تجر بات کئے ہیں جبکہ امریکہ اور خطہ کے دیگر ممالک جاپان اور جنوبی کوریا بھی شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں