رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

نئی دہلی : بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم رمضان بروز اتوار 28 مئی کو ہوگا۔

رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

نئی دہلی : بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم رمضان بروز اتوار 28 مئی کو ہوگا۔
بھارتی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔تاہم ہندوستان کے ساحلی اضلاع کالی کٹ ، بھٹکل اور اس کے اطراف میں رویت ہلال کی تصدیق کردی گئی ہے ، جس کی وجہ سے وہاں کل پہلا روزہ ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کی وجہ سے ان ممالک میں پہلا روزہ بروز ہفتہ 27 مئی کو ہوگا۔