رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مفتی منیب نے حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد: بھارت کے بعد پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم رمضان اتوار 28 مئی 2017ءکو ہوگا۔چاند نظر نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدرات اسلام آباد میں ہوا۔چاند نظر نہ آنے کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہناتھاکہ چاند کی رویت ملک کے کسی بھی علاقے سے موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی کمیٹی کے ساتھ کراچی،لاہور،پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوا،چاند دیکھنے کے وقت کے اختتام تک چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ملک بھر میں آج چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیاتھا۔