رمضان کے چاند پر اختلاف، پشاور میں کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد پشاور میں چاند نظر آنے کی اطلاعات آگئی۔ پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد پشاور میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان کے چاند پر اختلاف، پشاور میں کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور : رمضان المبارک کے چاند پر ایک مرتبہ پھر اختلاف سامنے آگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد پشاور میں چاند نظر آنے کی اطلاعات آگئیں۔ پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد پشاور میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، پشاور میں کل پہلا روزہ ہوگا۔یاد رہے کہ چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہ ملنے کا اعلان کیا تھا۔