کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب

 کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی:دنیائے کرکٹ کا ایک اور بڑا فکسنگ سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے اور سری لنکا میں وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

دی ٹیلی گراف نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گال سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف نے سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان رواں برس 6 نومبر کو ہونے والے میچ کے لیے وکٹ فکسنگ کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خاتون نسیم ایوب برطانیہ کے شہر لوٹن کی میئر بن گئی

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اس سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس اور گال سٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجر تھرانگا اندیکا شامل ہیں۔اس حوالے سے عرب ٹی وی کے ایک انڈر کور رپورٹر نے بزنس مین کے روپ میں گال سٹیڈیم کے سٹاف سے ملاقات کی اور خفیہ طور پر اس بات چیت کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ، پانچ کیچ ڈراپ کر دیئے

رپورٹر نے گراﺅنڈ سٹاف سے پوچھا کہ کیا ٹیسٹ میچ 4 دن میں ختم ہوجائے گا؟جس پر وکٹ فکسر تھرانگا اندیکا نے رپورٹر کو جواب دیا، چار دن کیا، اڑھائی دن میں ہی ختم کردیں گے۔وکٹ فکسر نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کی وکٹ کو بھی’فکس‘ کرنےکا اعتراف کیا جبکہ اس میچ میں بھارت نے 6 سو سے زائد رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کی درخواست کے بعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا: ایاز صادق

دی ٹیلی گراف کی مکمل رپورٹ آج بروز ہفتہ نشر کی جائےگی، جبکہ عرب ٹی وی چینل 'الجزیرہ' پر اس حوالے سے ڈاکیومینٹری کل نشر کی جائے گی۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مکمل طور پر منظر عام پر آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں