لارڈز ٹیسٹ:پاکستان کو پہلی اننگز میں166 رنز کی برتری حاصل،بابر اعظم انجرڈ ہوکر سیریز سے باہر

لارڈز ٹیسٹ:پاکستان کو پہلی اننگز میں166 رنز کی برتری حاصل،بابر اعظم انجرڈ ہوکر سیریز سے باہر
کیپشن: تصویر بشکریہ کرک انفو

لندن: انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے درمیان ہی پاکستان ٹیم کو زورداردھچکا پہنچا ہے کیونکہ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے کیونکہ بابر اعظم پہلی اننگز میں ہی بیٹنگ کے دوران کلائی کے فریکچر کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خاتون نسیم ایوب برطانیہ کے شہر لوٹن کی میئر بن گئی

ٹیم کے فزیوتھراپسٹ کے مطابق نوجوان بلے باز کو 4 سے 6 ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ بابراعظم کی ایکسرے رپورٹ میں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بیٹنگ کے دوران بابر اعظم بین سٹوکس کی گیند کلائی پر لگنے کے باعث انجرڈ ہوگئے تھے۔یہ واقعہ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد پیش آیا جب بین سٹوکس کی 85 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی ایک گیند نوجوان بلے باز کی کلائی پر لگی۔

یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ، پانچ کیچ ڈراپ کر دیئے
بابر اعظم جھک کر اس گیند کو چھوڑنا چاہتے تھے تاہم بال قدرے نیچی رہی اور ان کی بائیں کلائی پر جا لگی جس کے بعد پہلے گراﺅنڈ میں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی البتہ درد کی شدت کے پیش نظر انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔بابر اس وقت 68 رنز بیٹنگ کررہے تھے۔خیال رہے کہ باﺅلرز کی بہترین کارکردگی کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی اپنی پرفارمنس سے انگلینڈ کو مشکل میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب
انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ٹیم کا سکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 تک پہنچادیا، گرین شرٹس کو انگلینڈ پر 166 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں