سمندری طوفان میکونو خلیجی ریاست اومان کے لیے خطرے کا باعث بن گیا

سمندری طوفان میکونو خلیجی ریاست اومان کے لیے خطرے کا باعث بن گیا
کیپشن: سول ڈیفنس کے مقامی محکمے نے تقریباً10 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے،فائلفوٹؤ


مسقط: یمن جزائر سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان "میکونو" اومان میں تباہی مچانے کو تیار ہے۔

  کیٹگری دو کے زوردار سمندری طوفان" میکونو"خلیجی ریاست اومان کے جنوبی ساحلی علاقے کے لیے انتہائی خطرے کا باعث بن گیا ہے۔ سمندری طوفان کے نشان پر سلطنتِ اومان کا دوسرا بڑا شہر صلالہ ہے، جو ظفار صوبے کا دارالحکومت ہے۔

صلالہ شہر کو شدید بارشوں کا سامنا ہے۔ سول ڈیفنس کے مقامی محکمے نے تقریباً10 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب میں گھروں کے اندر ہی رہیں۔

صلالہ کو زور سمندری لہروں کا بھی سامنا ہے۔ اس طوفان کی لپیٹ میں آ کر یمنی جزیرے سَقطریٰ میں 5 افراد ہلاک40 افراد لاپتہ ہوئے ہیں