سابق سربراہ’را‘ نے آئی ایس آئی کو دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی قرار دیدیا

سابق سربراہ’را‘ نے آئی ایس آئی کو دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی قرار دیدیا
کیپشن: تصویر بشکریہ انڈین ایکسپریس

ممبئی:پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی شاندار کارکردگی نے روایتی دشمن کو بھی تعریف پر مجبورکر دیا ہے اور سابق بھارتی ’را‘ چیف نے آئی ایس آئی کو دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایجنسی "را" کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے اسد درانی کے ہمراہ لکھی گئی کتاب میں تسلیم کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے کسی ممبر کی وفاداری بدلنا ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب

"را" تو کسی آئی ایس آئی ممبرکو نہ پکڑ سکی لیکن پاکستانی ایجنسی نے کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اعتراف جرم بھی کرالیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ آئی ایس آئی ہی دنیا کی نمبرون خفیہ ایجنسی ہے ،یہ اٹل حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ، پانچ کیچ ڈراپ کر دیئے

سابق سربراہ’ را‘ نے یہ بھی لکھا کہ آئی ایس آئی اتنی موثر تنظیم نہ ہوتی تو ہر روز انڈیا میں اس پر الزام نہیں لگ رہا ہوتا۔خیال رہے کہ امرجیت سنگھ دلت پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اتنے معترف ہیں کہ اس کا سربراہ بننے کو بڑا اعزاز بھی قرار دے چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں