خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ پراتفاق کرلیا گیا

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ پراتفاق کرلیا گیا
کیپشن: سکرین شاٹ

پشاور:خیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلیٰ پراتفاق کرلیا ہے۔خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کےلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ باضابطہ اعلان کل کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق ہوگیا،خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔منظورآفریدی پی ٹی آئی کے سینٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں،نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کل باضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خاتون نسیم ایوب برطانیہ کے شہر لوٹن کی میئر بن گئی
جبکہ بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو اوراپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال بھی دوبارہ ملاقات کرینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور خواجہ اظہار کے درمیان بیٹھک نہیں ہوپائی ۔نگران سیٹ اپ کے معاملے پر پنجاب اور بلوچستان میں اہم ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات میں مشاور ت کی گئی جبکہ وزیراعلی ٰبلوچستان کیلئے خواجہ اظہار الحسن وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ کی آمد کے منتظر ہی رہے جبکہ تحریک انصاف ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے نام دے دیے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں