شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں اسپتال منصوبوں کا افتتاح کر دیا

شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں اسپتال منصوبوں کا افتتاح کر دیا
کیپشن: شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں رجب طیب اردگان اسپتال کے 240 بیڈز کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔۔۔فائل فوٹو

مظفر گڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں 4 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے رجب طیب اردگان اسپتال کے توسیع منصوبے اور ڈی ایچ کیو اسپتال کے 39 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے بننے والے تعمیر نو منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ڈی ایچ کیو اسپتال مظفر گڑھ پہنچے جہاں انہوں نے رجب طیب اردگان اسپتال کے 240 بیڈز کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا ۔

مزید پڑھیں: حکومت کوغیر مستحکم کرنے کیلئے دھرنے اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا، وزیراعظم

رجب طیب اردگان اسپتال کا توسیعی منصوبہ 4 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ کے تعمیرنو منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ اسپتال کا تعمیر نو منصوبہ 39 کروڑ 76 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہےـ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں