دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

تصویر بشکریہ ڈیلی میل

ممبئی:بالی ووڈ میں آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور سونم کپور ،نیہا دھوپیا کی شادیوں کے بعد ایک اور شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جبکہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں برس 19 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کافی عرصے سے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے چرچے زبان زد عام تھے لیکن اب ان کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔ شادی رواں سال دسمبرمیں ہونی تھی، تاہم دونوں کے مصروف شیڈول کے باعث اب شادی کا فیصلہ 19 نومبرکوکیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خاتون نسیم ایوب برطانیہ کے شہر لوٹن کی میئر بن گئی

شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی جبکہ تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کی فیملی کے ساتھ لندن میں ہیں اور شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ، پانچ کیچ ڈراپ کر دیئے
خیال رہے کہ رنویرسنگھ کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لیے متعدد بارمحبت کا اظہارکیا گیا ہے تاہم یہ اظہارکبھی بھی کھل کردپیکا کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ دونوں ہی فنکارایک ساتھ مختلف تقریبات میں نظر بھی آتے ہیں جب کہ ایک دوسرے کے پراجیکٹس کوسپورٹ بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں