وفاقی حکومت اسپتالوں کے کنٹرول کا نوٹیفکیشن واپس لے، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت اسپتالوں کے کنٹرول کا نوٹیفکیشن واپس لے، بلاول بھٹو
کیپشن: iamge Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

لاڑکانہ:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وفاق اسپتالوں کے کنٹرول کا  نوٹیفکیشن واپس لے،پہلے یہی لوگ ہم پرانتظامی اموراوراسپتال تک نہ چلانے کا طنز کرتے تھے ، ہم نے این آئی سی وی ڈی کو عالمی معیار کا اسپتال بنادیا ہے  جبکہوزیر اعظم عمران خان نے پشاورمیں واحد کارڈیالوجی اسپتال اپنے رشتے دارکے حوالے کرکے تباہ کردیا جب یہ لوگ خود نہیں کرپارہے توہمارے اسپتال بھی چھین رہے ہیں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی طورپرسندھ کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ہماراحق ماراجارہاہے،لیڈی ریڈنگ اسپتال کوماڈل بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا،سندھ کوپانی کا حصہ بھی نہیں دیاجارہا ہے، سندھ کو این ایف سی بھی  نہیں مل رہا ہے۔ کیسے ہوسکتاہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرکی گیس بند کی جائے؟ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے سندھ کے عوام کے پیسے سے ادار ے کھڑے کیے،اب وہ ہم سے چھین رہے ہیںاین آئی سی وی ڈی جیساادارہ پنجاب،کے پی کے سمیت کسی صوبے میں نہیں، وفاق معاشی طور پر سندھ کے عوام کو ختم کررہا ہے،وفاقی وزیرنے سندھ کو اایڈستان کہا،اس کی کسی نے مذمت نہیں کی۔ہماری دھرتی کوایڈزستان کہہ کرگالی دی گئی سندھ واحد صوبہ جس نے ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے اسپتال کراچی کے جناح اسپتال کو فالو کرتے ہیں،سرگودھا میں بھی اعداوشمارپریشان کن ہیں و ن یونٹ لانے کی کوشش کی گئی توپی پی دیواربن جائی گی عوام کے ساتھ اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کریں گے اسلام آبادمیں بیٹھے کٹھ پتلی کے فیصلے ہم برداشت نہیں کرسکتے۔