عیدالفطر 5 جون کو ہی ہوگی, فواد چودھری

 عیدالفطر 5 جون کو ہی ہوگی, فواد چودھری
کیپشن: Image Source: Twitter File Photo

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عیدالفطر 5 جون کو ہی ہوگی۔


لاہور میں تقریب سے خطاب میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں عید کا چاند دیکھنا ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے۔ ہم نے علما کی توجہ دلائی ہے، چاند دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عید کا عقیدے سے تعلق ، مذہبی تہوار کے حوالے سے کوئی بھی ریاست اپنا فیصلہ نہیں تھوپ سکتی۔ تاہم ریاست کی ذمہ داری ہے کہ درست راستے کا تعین کرے۔

فواد چوہدری نے پاکستان کی چاند دیکھنے سے متعلق پہلی ویب سائٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پر دیکھا جا سکے گا کہ اس وقت چاند کہاں ہے؟ ویب سائٹ سے پوری دنیا کے مسلمان مستفید ہوں گے۔