کورونا:دنیا بھر میں55 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر، 347,873 جاں بحق

کورونا:دنیا بھر میں55 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر، 347,873 جاں بحق

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ  80 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 47 ہزار 873 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 65,333  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 23 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یا ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا سے مزید 443 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کورونا  کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ  6  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ برازیل میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 386 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 522 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 6 سو سے تجاوز گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا سے اسپین میں مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 800 سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 4 سو سے زائد افراد متاثر ہیں۔

وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا مزید 121 جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 36 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہیں جبکہ دو لاکھ 61 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار8 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔جرمنی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔

ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ترکی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے بڑھ گئی۔