بھارتی کسان متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منا ر ہے ہیں

بھارتی کسان متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منا ر ہے ہیں

نئی دہلی : بھارتی کسان  متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہونے پر آج    یوم سیاہ منا ر ہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی کسانو ں  کے احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہو گئے ۔ کسانوں کی جانب سے مودی حکومت کے  خلاف یوم سیاہ پر اپنے  گھروں پر کالے جھنڈے لہرا دیے گئے ۔ کسان خواتین نے مودی حکومت کی ارتھی جلا نے کا اعلان کر دیا ۔دوسری جانب  دلی کے ارد گرد کی سرحدوں پرکسان پر امن طریقے سے  احتجاج کر رہے ہیں ۔بھارت کے سابق  کرکٹر اور  موجودہ  سیاست دان  نوجوت سنگھ سدھو نے بھی اپنے گھر پر کالا جھنڈا لہرا دیا۔

سکھ تنظیموں کے اراکین کے مطابق وہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ان کی مانگیں پوری نہیں کی جاتی ہیں ، ان کا کہناتھاکہ ہم پچھلے چھ ماہ سے مختلف مقامات پر دھرنے دیے بیٹھے ہیں ۔ 

لاکھوں کی تعداد سکھ کسانوں نے ریلیاں نکالی ہیں ، 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے دن لال قلعے پر جھنڈ الہرایا گیا تو بھارتی تاریخ میں سکھوں اور کسانوں کے حوالے سے  ایک یادگار دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ لیکن اب تک نریندر مودی سرکار ہماری مانگیں پوری کرنے سے گریزاں ہے ۔