سعودی بچی کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک میں شامل

سعودی بچی کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک میں شامل

جدہ : 13 سالہ سعودی بچی کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 'ریتاج -الحازمی' کا پہلا ناول 2019میں 'Treasure of the Lost Sea' کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس وقت ریتاج کی عمر صرف 11 سال تھی۔

اسی سال اس کا دوسرا ناول 'Portal of the Hidden World' شائع ہوا۔ ریتاج نے رواں سال اپنا تیسرا ناول بھی شائع کرایا ہے۔ اس وقت وہ دو ناول لکھنے پر کام کر رہی ہے۔ ان میں ایک ناول بچوں کے لیے مخصوص ہے۔

ریتاج کی کامیابی کے بعد سعودی شہریوں کا کہناہےکہ بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ، گیارہ سالہ ریتاج کی بھرپور محنت کا پھل کامیابی کی صورت میں ملا ہے۔

ریتاج کی کامیابی سعودی عرب کے لیے خوش آئند ہے ، ریتاج مستقبل میں سعودی بچوں کے لیے کئی نئی تصانیف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔