وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2021-22ءکے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2021-22ءکا بجٹ 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں صوبوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی مشروط حمایت کر دی ہے، پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو وہ تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کر سکتے ہیں۔ 
پنجاب حکومت کاموقف ہے کہ پہلے ہی سیکرٹریٹ ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دیاجا رہا ہے جبکہ دیگر ملازمین کو 25 فیصدالاؤنس یکم جون سے ادا کرنا ہے لیکن اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کر سکتے ہیں۔