اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 8 جون تک منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے جعلی بینک اکاونٹس سکینڈل میں سندھ حکومت اور سٹیل ملز کی زمین غبن کرنے کے کیس کی سماعت کی جس دوران قائم علی شاہ کے وکیل قاسم نواز عباسی کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل دئیے۔ 
کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور قومی احتساب بیورو کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔