سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت دو ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے جس پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے کا ہو گیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر میں 2 ہزار 443 روپے اضافہ ہوا اور اس کی نئی قیمت 96 ہزار 665 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر مہنگا ہوکر 1907 ڈالر فی اونس ہے۔