پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن ممبر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نامزد

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن ممبر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نامزد
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کو بطور ممبر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نامزد کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد  پی ایچ ای سی کمیشن کے دو ممبران کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے۔سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کو 4 سال کے لئے کمیشن کا ممبر نامزد کیا گیا ہے جبکہ اکیڈیمکس کی نمائندگی کرتے ہوئے پرنسپل اپوا ڈگری کالج برائے خواتین پروفیسر ڈاکٹر نائمہ خورشید کو ممبر کمیشن بنایا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے  انگلینڈ سے انٹرپرنیورشپ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اس سے قبل وہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کی بھی ممبر ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان چوہدری محمد اکرم سنٹر فار انٹرپرنیورشپ ڈویلپمنٹ کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ڈاکٹر سمیرا رحمان پرائیویٹ سیکٹر میں انٹرپرنیورشپ میں پی ایچ ڈی کرنے اور پاکستان میں یہ ڈگری شروع کرانے والی پہلی خاتون پروفیسر ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان اور پروفیسر ڈاکٹر نائمہ خورشید کی بطور ممبر پنجاب ایچ ای سی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔